تاریخی مقامات کا تحفظ اور ترقی ہماری اولین ذمہ داری ہے،سید سردار شاہ

گو ر کھ ہل اسٹیشن کا کھو یا ہوا مقا م دلا نے کی بھر پو ر کو شش کرو نگا ، وزیر ثقافت و سیاحت سندھ

منگل 9 اگست 2016 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) صوبا ئی وزیر برا ئے ثقا فت ،سیا حت و آثا ر قدیمہ سید سردا ر علی شاہ نے گو ر کھ ہل اتھا ر ٹی کے کلفٹن میں قا ئم دفتر کا دورہ کیا اور کا م کا جا ئزہ لیا اس مو قع پر ڈائریکٹر جنرل گو ر کھ ہل اتھا ر ٹی نذیر احمد جما لی نے صوبا ئی وزیر کو پرو جیکٹ پر بریفنگ دیتے ہو ئے اس کی کا ر کر دگی ،وسا ئل ،انتظا ما ت اور مسا ئل سے آگا ہ کیا ۔

صوبا ئی وزیر کو بتا یا گیا کہ گو ر کھ ہل پر تما م بنیا دی سہو لیا ت بشمو ل بجلی ،پا نی اور سڑ کیں موجو د ہیں بس ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سہو لیا ت کو مزید بہتر بنا یا جا ئے اور امن و اما ن کے انتظا ما ت کو ٹھیک کیا جا ئے ۔گو ر کھ ہل اتھا ر ٹی کے تما م فیصلے بو ر ڈ کی میٹنگ میں کئے جا تے ہیں جسکے ابتک چاراجلا س ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر صوبا ئی وزیر نے کہا کہ گو ر کھ ہل کو سیا حو ں کے لئے پسندیدہ مقا م بنا نا انکا اولین مقصد ہے ۔

صو بہ سندھ قدر تی وسا ئل اور حسین نظا رو ں سے ما لا ما ل ہے میری بھر پو ر کو شش ہے کہ گو ر کھ ہل اسٹیشن کو اسکا کھو یا ہوا مقا م واپس دلا سکو ں ۔گو ر کھ ہل اسٹیشن شہید بے نظیر بھٹو کا خوا ب تھا جسے ہم پورا کرینگے ۔اس مو قع پر صوبا ئی وزیر کے ہمراہ اسپیشل سیکریٹری ثقا فت و سیا حت اختر عنا یت بھر گڑی ،مینجنگ ڈائریکٹر سیاحت نذیر احمد سو مرو ،پرو جیکٹ ڈا ئریکٹر گو ر کھ ہل گلزا ر احمد کھو سو ،قا ضی فیا ض اور دیگر افسرا ن موجو د تھے ۔

بعدازاں وزیر ثقافت و سیاحت کی زیر صدارت ترقیاتی اسکیمزکا جائزہ اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ کے زیرانتظام تمام تر تفریحی مقامات کے موجودہ اسٹیٹس کا جائزہ لیا گیا جبکہ جاری اور رکی ہو ئی ترقیاتی اسکیمز کی فزیبلٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور افسرا ن کو ہدایت کہ ترقیاتی کاموں کی فہرست 18 اگست تک فائنل کی جائے۔ صوبا ئی وزیر نے کہا کہ تاریخی مقامات کا تحفظ اور ان کی ترقی اولین ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :