(ن)لیگ کر پشن، ہارس ٹریڈنگ ، منی لانڈرنگ کی بانی ہے،حکمرانوں کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں‘ولید اقبال

عوام کی جان ومال کی حفاظت اور نہیں تحفظ فراہم کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے جسے نبھانے میں موجودہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں

منگل 9 اگست 2016 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے رکن ولید اقبال نے کہاہے کہ (ن)لیگ کر پشن، ہارس ٹریڈنگ ، منی لانڈرنگ کی بانی ہے،حکمرانوں کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں یہ جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کر نے کی ناکام کوشش کر رہیں ہیں اور ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں، تحریک احتساب عمران خا ن کی قیادت میں کرپشن اورکرپٹ لوگوں کے خلاف شروع ہوئی ہے اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمران ہر محاز پر فیل ہوچکے ہیں اور اقتدار میں بیٹھنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں عوام کی جان ومال کی حفاظت اور نہیں تحفظ فراہم کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے جسے نبھانے میں موجودہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں سرعام بچے اغوا ہورہے ہیں چوری ، ڈکیتی ، قتل سمیت دیگر جرائم میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا کرپشن بچاؤ اور مال بناؤ پروگرام مزید نہیں چل سکتا پوری قوم ان کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی سزا بھگت رہی ہے بیروز گاری اور غربت کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہیں ہے اور نوجوان بے راہ روی اور جرائم کی طرف راغب ہورہیں ہیں جس کی وجہ حکمرانوں کی عوام دشمن اور ناقص پالیسیاں ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی بھی اپنی نااہلی اور کوتاہی کی ذمہ داری کو قبول کرنے کے لیے تیا رنہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :