اختیارات کے ناجائز استعمال پر اے ایس آئی معطل

منگل 9 اگست 2016 17:52

پشاور ۔09 اگست ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے شہری کو حبس بے جا میں رکھنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایک اے ایس آئی کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور کے ایک شہری نے آئی جی پی خیبر پختونخوا کو درخواست دی تھی کہ تھانہ ریگی کے اے ایس آئی صداقت خان نے اختیارت کا ناجائز استعمال کر کے اُس کے بھائی کو بغیر کسی جُرم کے حبس بے جا میں رکھا اور اُسے ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

آئی جی پی نے درخواست میں لگائے گئے الزامات کو جب متعلقہ سینئر پولیس افسروں کے ذریعے چیک کیا تو انہوں نے درخواست میں لگائے گئے الزامات کو حقیقت پر مبنی قرار دیا ۔ آئی جی پی نے متعلقہ سینئر پولیس افسروں کی رپورٹ کی روشنی میں اے ایس آئی صداقت خان کو فوری طور پر معطل کر کے اُن کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا حکم صادر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :