دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر ملک میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، و کلاء

منگل 9 اگست 2016 17:58

پاکپتن۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست ۔2016ء ) دہشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچائے بغیر ملک میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، سانحہ کوئٹہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وکلاء اور صحافیوں کے قاتلوں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق جوائنٹ سیکرٹری بار ملک عدنان اکرام، معروف قانون دان ملک عمران، حافظ فیصل مصطفی ، چوہدری غلام مصطفی نے ڈسٹرکٹ بار میں سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلا ء اور صحافیوں کے لیے دعائے مغفرت کے بعد وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر دہشت گردوں اور دشمن کی سازش کو مل جل کر ناکام بنانا ہو گا، سانحہ پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :