سانحہ کوئٹہ کیخلاف سبی میں احتجاج

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 9 اگست 2016 18:21

سبی( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 09 اگست۔2016ء ) سانحہ کوئٹہ کے خلاف سبی میں سیاسی جماعیتں،صحافیوں،وکلاء،تاجر برادری،سول سوسائٹی اور مذہبی جماعیتں سراپا احتجاج ہیں،سبی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ سلیم گشکوری، صدر میر دین محمد مری ،جنرل سیکرٹری ملک اکرم بنگلزئی ،چیرمین حاجی محمد جان مری ،ریاض ندیم نیازی ،میاں یوسف ،ناشاد بلوچ،ڈاکٹر قاسم شاہ ،افضال رضا ،وسیم گشکوری ،جمال انس ،ظہور مگسی،مظہر بیگ،رئیس یوسف،غلام رسول گوپانگ،عمران اعتماد یوسفی،محمد انور سومرو،خجک قبیلے کے سربراہ سردار محمد خان خجک، پیپلز پارٹی سبی کے سابق صدر سردار محمد صادق دہپال،سینئر رہنما عبالستار گچکی،جمعیت علماء اسلام سبی کے امیر مولانا عطاء اللہ بنگلزئی،جنر ل سیکرٹری مولانا عبدالطیف رند،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی حسین ،تحصیل امیر مولانا یحییٰ،حافظ محمد یعقوب،مولانا تاج محمد،سالار غلام محمد خجک،قاضی احسان اللہ،مولانا محمد ادریس ،ڈاکٹر سلطان موسیٰ،سبی کے معروف تاجر عبیداللہ عرف پہلوان،نصراللہ کاکڑوکلاء برادری کے چوہدری انوارالحق ایڈووکیٹ ،میر عنایت اللہ مرغزانیایڈووکیٹ ، ملک نور محمد لعلوزئی ایڈووکیٹ اور دیگر نے اپنے الگ الگ بیانات میں سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال خود کش حملہ قابل مذمت اور انسانیت سوز عمل ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء اور صحافیوں سمیت دیگر شہداء کے لواحقین کے اس غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے المناک واقعے سے بلوچستان قد آور قانون دانوں اور قابل صھافیوں سے محروم ہوگئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ایسی کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور ایسے واقعات کی ہر فورم پر مذمت کریں گے انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :