زیادتی کی کوشش کے الزام میں تین ملزموں کی عبوری ضمانتیں

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 9 اگست 2016 18:23

لاہو( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 09 اگست۔2016ء ) سپریم کورٹ نے کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں تین ملزموں کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ملزم قاسم ، نثار اور سجاد کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے دوران ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ رینالہ خورد نے کمسن لڑکے محمد وقاص کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے، واقعہ کا کوئی گواہ، کوئی ثبوت نہیں ہے، پولیس نے مخالفین کے کہنے پر مقدمہ درج کیا لہذا عبوری ضمانتیں منظور کی جائیں، عدالت نے آئندہ سماعت تک ملزموں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پراسکیوشن اور پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔