دھاندلی کر رٹ لگانا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے،سائرہ افضل تارڑ
دھرنے اور احتجاج ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں ٗوزیر صحت
منگل 9 اگست 2016 18:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کشمیر سے کراچی تک ہر الیکشن میں ہارتی آئی ہے ، دھاندلی کر رٹ لگانا پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکا ہے، دھرنے اور احتجاج ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ منگل کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی جو کر رہے ہیں کوئی محب وطن اس طرح کی سیاست نہیں کرتا، عوام ان دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، لوگوں کو احتجاجی ریلیوں کی بجائے ملکی ترقی عزیز ہیں۔
میاں نواز شریف ہر لمحہ کوشاں ہیں کہ ملک میں ترقی ہو، معاشی حالات مستحکم ہوں اور امن ہو، عوام خوشحال ہوں۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت کا پہیہ مضبوط ہو گیا ہے اور ریل کا پہیہ بھی چلنے لگا ہے، ملکی حالات مزید بہتری کی طرف گامزن ہیں ، تعلیم اور صحت کے اشاریے بھی بہتر ہو رہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں بھی انشااﷲ مسلم لیگ کامیابی حاصل کرے گی۔
وزیرقومی صحت نے کہا کہ پانامہ لیکس ایشو سے متعلق ٹی او آرزطے کرنے کا معاملہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔ ٹی او آرز کے لیے کمیٹی میں شامل اپوزیشن کے بعض ارکان اپنی پارٹی سے بالا تر ہو کر کہیں اور سے ڈکٹیشن لے رہے ہیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ میرے والد میاں افضل حسین تارڑ نے حافظ آباد کی یونین کونسل نمبر8 کولو تارڑ سے کامیابی حاصل کی تھی، پی ٹی آئی نے سیالکوٹ کے جلسے میں اس پربھی دھاندلی کے الزامات لگائے۔ سپریم کورٹ نے ان الزمات کو رد کرتے ہوئے میاں افضل تارڑ کو چیئرمین یونین کونسل 8 کولو تارڑ حافظ آباد پر بحا ل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کو جس صوبے میں میڈیٹ ملا ہے انہیں چا ہیے کہ احتجاج کی بجائے صوبے میں بھی کچھ کام کرلیں۔ عمران خان سمجھ چکے ہیں کہ وہ خیبرپختونخوا میں بھی اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے اور یہی پی ٹی آئی کی بوکھلاہٹ کا اصل سبب ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.