حکومت جاپان کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت ، لواحقین سے دِلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار

منگل 9 اگست 2016 18:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) حکومتِ جاپان نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور معصوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر دِلی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جاپانی وزارتِ خارجہ کے پریس سیکرٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپان دہشت گردی کے اِن واقعات کی سخت مذمت کرتا ہے جس میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اُنھوں نے کہا کہ دہشت گردی چاہے کسی بھی شکل میں ہو جاپان اُس کی سخت مذمت کرتا ہے۔ اُنھوں نے حکومتِ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر جاپان کی طرف سے بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔ وزارتِ خارجہ کے پریس سیکرٹری نے حکومتِ جاپان کی طرف سے دہشت گردی کے اِس افسوسناک حملے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے دِلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :