ملتان ٗبدھلہ سنت روڈ پر گیس سلنڈر دھماکے سے زخمی ہونیوالے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے

منگل 9 اگست 2016 18:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) بدھلہ سنت روڈ پر گیس سلنڈر دھماکے سے زخمی ہونیوالے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھلہ سنت روڈ پر سوموار کے روز گیس سلنڈر کی ریفلنگ کے دوران چار افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں نشترہسپتال منتقل کیاگیا جہاں زخمی جاوید اورعباس جوکہ قریبی رشتہ دار ہیں اور گیس سلنڈر بھروانے ا ٓئے تھے ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس نے کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں،جبکہ باقی زخمی دکاندار باپ بیٹا کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :