بولان ،کرتہ میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی پانی داخل ہونے سے آٹھ بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوگئے ، عبید اﷲ بنگلانی

علاقہ پچھلے تین دنوں سے تاریکی میں ڈوبا ہے،کیسکو حکام فوری طور پر بجلی کی بحالی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں، چیئرمین

منگل 9 اگست 2016 18:43

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) یونین کونسل آب گم کے یوسی چئیرمین میر عبید اﷲ بنگلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل آب گم کے علاقے کرتہ میں گزشتہ دنوں شدید بارشوں کے بعد سیلابی پانی داخل ہونے کی وجہ سے آٹھ بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوگئے ہیں جسکی وجہ سے علاقہ پچھلے تین دنوں سے تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ کرتہ میں شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں بجلی نہ ہونے سے راتوں کی سکون بھی غارت ہو چکا ہے عوام شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرتہ انہی کھمبوں کے ذریعے بجلی فراہم ہوتی تھی جو اب زمین بوس ہوگئے ہیں واپڈا حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے اہل علاقہ بجلی کی سہولیت سے محروم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کیسکو حکام فوری طور پر کرتہ کی بجلی کی بحالی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر بجلی کی کھمبوں کی مرمت کا کام جلد شروع کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائیگا جسکی ذمہ دار کیسکو حکام پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :