آرمی چیف کا ملک میں دہشتگردوں اور ان کے سلیپر سیلز کے خاتمے کیلئے بھرپور قوت سے ٹارگٹڈ آپریشنز کرنے کا حکم
اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا گیا، شرکاء کو ملک کی مجموعی خارجی وداخلی سلامتی کی صورتحال اور جاری فوجی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی،آئی ایس پی آر
منگل 9 اگست 2016 18:51
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک میں دہشتگردوں اور ان کے سلیپر سیلز کے خاتمے کیلئے بھرپور قوت سے ٹارگٹڈ آپریشنز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پاکستان کی عدلیہ پر دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا جو ضرب عضب کی کامیابیوں کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش ہے،مسلح افواج پوری قوم کی مدد سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دے گی،صوبائی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انسداد دہشتگردی آپریشنز کیلئے تربیت اوران کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹر میں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی،کانفرنس میں تمام کورکمانڈرز اور پرنسپل سٹاف آفیسرز نے شرکت کی،اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا گیا،کانفرنس کے شرکاء کو ملک کی مجموعی خارجی وداخلی سلامتی کی صورتحال اور جاری فوجی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کوئٹہ میں پاکستان کی عدلیہ پر دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا جو ضرب عضب کی کامیابیوں کوسبوتاژ کرنے کی کوشش ہے،مسلح افواج پوری قوم کی مدد سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.