آرمز ٹریڈ ٹریٹی پر اگر پاکستان دستخط کرتا ہے تو وزارت دفاعی پیدوار کو اس پر کوئی اعتراض نہیں
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کووفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی بریفنگ کمیٹی نے اے ٹی ٹی پرموقف کیلئے آئندہ اجلاس میں وزارت خارجہ اور داخلہ کے حکام کو طلب کر لیا
منگل 9 اگست 2016 18:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے دنیا میں ہتھیاروں کی غیر قانو نی فروخت کی روک تھام کیلئے بنائے گئے ''آرمز ٹریڈ ٹریٹی (اے ٹی ٹی )'' پر اگر پاکستان دستخط کرتا ہے تو وزارت دفاعی پیدوار کو اس پر کوئی اعتراض نہیں، ''آرمز ٹریڈ ٹریٹی (اے ٹی ٹی )'' پر دستخط کر نے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ وزارت خارجہ نے کر نا ہے ۔
کمیٹی نے ''آرمز ٹریڈ ٹریٹی (اے ٹی ٹی )'' کے حوالے سے موقف کیلئے آئندہ اجلاس میں وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے حکام کو طلب کر لیا۔پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ 3سال قبل ملکی دفاعی مصنوعات کی برآمدات 25سے 30ملین تھیں جو گزشتہ سال بڑھ کر 105ملین ہو گئی ہیں اور رواں سال ہم نے ملکی دفاعی مصنوعات کی برآمدات کا ہدف 150ملین مقرر کیا ہواہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.