پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اﷲ کا سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ، دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

قوم اورمسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، ہمارے حوصلے بلند ہیں،دہشتگردوں اور ان کے معاونین کو یقینی شکست ہوگی، ایڈمرل ذکاء اﷲ کی گفتگو

منگل 9 اگست 2016 18:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاء اﷲ نے سول ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں کوئٹہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔اس دوران نیول چیف نے کہا کہ قوم،مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم،ثابت قدم ہے اور ہمارے حوصلے بلند ہیں،دہشتگردوں کو انشاء اﷲ یقینی شکست ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کوترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ کوئٹہ کے سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں خودکش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

نیول چیف نے کہا کہ قوم،مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم،ثابت قدم ہے اور ہمارے حوصلے بلند ہیں،دہشتگردوں اور ان کے معاونین کو یقینی شکست ہوگی۔نیول چیف نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے سول ہسپتال میں ملاقات بھی کی۔نیول چیف نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :