بنگلہ دیش کے پدما پل کے لئے چین میں بنایا گیا پہلا بالشت منصوبے کی جگہ پر پہنچ گیا

باقی 41بالش بتدریج پہنچیں گے ، وزیر روڈ ٹرانسپورٹ وپل

منگل 9 اگست 2016 18:55

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) بنگلہ دیش کے پدما پل کے لئے چین میں بنایا جانے والا پہلا بالشت منصوبے کی جگہ پر پہنچ گیا ہے ۔ 2ہزار900ٹن وزنی 150میٹر لمبا بالشت فولادی پلیٹ سے بنایا گیا ہے ۔ اس کی موٹائی80ایم ایم ہے ۔ یہ بالشت ایک چینی فیکٹری میں تعمیر کیا گیا ہے ۔ بنگلہ دیش کے وزیر روڈ ٹرانسپورٹ وپل عبدالقدیر نے کہا کہ پل کے لئے تمام 41بالشت بتدریج چین سے پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

پل کی تعمیراتی پیش رفت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کا 37فیصد مکمل کر لیا گیا ہے ۔ پہلی بالشت سال کے اواخر میں پل کے ستونوں پر رکھ دی جائے گی۔ وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک سے دو بالشت ہر مہینے چین سے پہنچنا شروع ہو جائیں گے ۔ قریباً25میٹر چوڑا اور 10کلومیٹر لمبا پل بنگلہ دیش کے تین اہم بڑے دریاؤں میں سے ایک دریائے پدما پر تعمیر کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے جنوب مغربی علاقے کے قریباً30ملین عوام کو ملک کے باقی حصوں سے ملانے کے علاوہ پل علاقائی تجارت میں اضافہ کرے گا اور ایشیائی ہائی وے نمبر 1اوربین الایشیائی ریلوے نیٹ ورک کے ساتھ تعاون میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :