ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضی جاویدعباسی کی گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات

منگل 9 اگست 2016 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضی جاویدعباسی اور وزیرمملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈڈیویلپمنٹ ڈویژن ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے گورنرخیبرپختونخوا اقبال جھگڑا سے منگل کے روزپختونخوا ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیر تک گورنر کے ساتھ رہے اورقومی اہمیت کے حامل باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ فاٹا میں امن وامان اور ٹی ڈی پیز کی واپسی کے بارے میں معاملات بھی زیربحث آئے اورگورنر نے اس سلسلے میں بھی ابتک کی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :