پشاور،نئے شناختی کارڈ ز ہولڈرز کو انتخابی فہرستوں میں شامل کر نے کیلئے گھر گھر تصدیق کا عمل 10اگست شروع ہوگا

30اگست سے 9 ستمبر 2016تک تصدیق کے عمل کے دور ان ان تصدیق شدہ انتخابی فہرستوں کو درست کیا جائیگا

منگل 9 اگست 2016 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے حامل افراد کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے اور فوت شدہ افراد کی اخراج کے لئے ان فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کے لئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔جن کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع بشمول قبائیلی علاقہ جات میں تصدیق کنندہ گان گھر گھر جاکر ان فہرستوں کی تصدیق کریں گے۔

تصدیق کا عمل 10اگست سے شروع ہوکر 29اگست تک جاری رہیگا۔ تصدیق کنندہ گان تمام اضلاع /ایجنسی کے ڈسٹرکٹ /ایجنسی الیکشن کمشنر/ضلعی رجسٹریشن افسر اور اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے زیر نگرانی میں کام کریں گے ۔ اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کی سرپرستی میں تصدیق کنندہ گان باقاعدہ گھر گھر جاکر انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے ذمہ دار ہوں گے۔

(جاری ہے)

30اگست سے 9 ستمبر 2016تک تصدیق کے عمل کے دور ان ان تصدیق شدہ انتخابی فہرستوں کو درست کیا جائیگا۔

جس کے بعد ان فہرستوں کو عوام کے معائنے کے لئے 20ستمبر تا 10اکتوبر تک ڈسپلے سنٹرز میں آویزاں کیا جائیگا۔ خیبر پختون خوا اور قبائیلی علاقہ جات میں اس عمل کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 22237 مردم شماری بلاکسمیں سے 2134مردم شماری بلاکس میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کی جائیگی۔ جس کے لئے 276اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران اور 9046تصدیق کنندہ گان کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔

اسی طرح 997 ڈسپلے سنٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا۔ الیکشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی کہ اضافی انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے اس عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔تاکہ غلطیوں سے پاک نئے انتخابی فہرستیں مرتب ہوسکیں۔ انتخابی فہرستوں پر موجود ووٹرزسے بھی اپیل کیجاتی ہے۔ کہ وہ اپنے موبائل سے 8300پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنی ووٹ کی تصدیق کریں۔

متعلقہ عنوان :