پشاور،نئے شناختی کارڈ ز ہولڈرز کو انتخابی فہرستوں میں شامل کر نے کیلئے گھر گھر تصدیق کا عمل 10اگست شروع ہوگا
30اگست سے 9 ستمبر 2016تک تصدیق کے عمل کے دور ان ان تصدیق شدہ انتخابی فہرستوں کو درست کیا جائیگا
منگل 9 اگست 2016 19:06
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے حامل افراد کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے اور فوت شدہ افراد کی اخراج کے لئے ان فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کے لئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔جن کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع بشمول قبائیلی علاقہ جات میں تصدیق کنندہ گان گھر گھر جاکر ان فہرستوں کی تصدیق کریں گے۔
تصدیق کا عمل 10اگست سے شروع ہوکر 29اگست تک جاری رہیگا۔ تصدیق کنندہ گان تمام اضلاع /ایجنسی کے ڈسٹرکٹ /ایجنسی الیکشن کمشنر/ضلعی رجسٹریشن افسر اور اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے زیر نگرانی میں کام کریں گے ۔ اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کی سرپرستی میں تصدیق کنندہ گان باقاعدہ گھر گھر جاکر انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے ذمہ دار ہوں گے۔(جاری ہے)
30اگست سے 9 ستمبر 2016تک تصدیق کے عمل کے دور ان ان تصدیق شدہ انتخابی فہرستوں کو درست کیا جائیگا۔
جس کے بعد ان فہرستوں کو عوام کے معائنے کے لئے 20ستمبر تا 10اکتوبر تک ڈسپلے سنٹرز میں آویزاں کیا جائیگا۔ خیبر پختون خوا اور قبائیلی علاقہ جات میں اس عمل کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 22237 مردم شماری بلاکسمیں سے 2134مردم شماری بلاکس میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کی جائیگی۔ جس کے لئے 276اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران اور 9046تصدیق کنندہ گان کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ اسی طرح 997 ڈسپلے سنٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا۔ الیکشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی کہ اضافی انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے اس عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔تاکہ غلطیوں سے پاک نئے انتخابی فہرستیں مرتب ہوسکیں۔ انتخابی فہرستوں پر موجود ووٹرزسے بھی اپیل کیجاتی ہے۔ کہ وہ اپنے موبائل سے 8300پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اپنی ووٹ کی تصدیق کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.