کوئٹہ دھماکہ پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے،شاہ محمد وزیر

گھناؤنی سازش میں را ملوث ہے جو پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہے ، معاون خصوصی وزیراعلی کے پی کے

منگل 9 اگست 2016 19:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزنٹ ملک شاہ محمدخان وزیر نے کوئٹہ بار کونسل کے صدر کی ٹارگٹ کلنگ اورخود کش دھماکے کی پرُزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھناؤنی سازش میں بھارت کی ایجنسی را ملوث ہے جو پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک پریس ریلیز معاون خصوصی نے کوئٹہ میں دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وکلاء برادری کے ہڑتال کی بھرپور حمایت کی ۔انہوں نے افغانستان میں بھارت کی اثر و رسوخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات صدیوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک مذہبی، روایتی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں لیکن بھارت غیر مہذب ملک افغانستان کے اندرونی معاملات میں براہ راست مداخلت کرتے ہوئے افغان بھائیوں کو پاکستان کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے اور یہ دونوں ممالک کے بہتر مفاد میں ہے ۔معاون خصوصی نے فاٹا میں گلگت بلتستان کی طرز پر حکومت بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف فاٹا کے عوام کی احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہو گا بلکہ ملک میں امن و امان کے قیام میں بھی کافی حد تک مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :