لاہور پولیس کی جانب سے ون ویلنگ سے ہونے والے جانی نقصانات سے بچاؤکیلئے عوامی آگاہی مہم کا آغاز
منگل 9 اگست 2016 19:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) لاہور پولیس کی جانب سے ون ویلنگ کے خطرات اور اس سے ہونے والے جانی نقصانات سے بچاؤکے لئے بڑے پیمانے پرعوامی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیاہے ۔ اس حوالے سے سی سی پی اولاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے گذشتہ روز فیصل چوک پر اینٹی ون ویلرز فلوٹ کا افتتا ح کیا جو شہربھر میں گھوم کر شہریوں کوون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کرے گا۔
اس موقع پر سی سی پی اونے ون ویلنگ کے خطرات سے آگاہی کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم بھی کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور کیپٹن ر(ر)محمد امین وینس ، سی ٹی او لاہورطیب حفیظ چیمہ، ایس پی سٹی محمد نوید ، ایس پی اقبال ٹاؤن عادل میمن اور سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع بھی مو جود تھے ۔(جاری ہے)
سی سی پی او لاہور نے میڈیا کی موجودگی میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی اونے کہا کہ ون ویلنگ ایک خطرناک اور جان لیوا کھیل ہے جس کے نقصانات بہت زیادہ ہیں ون ویلنگ کے خاتمے کے حوالے سے پولیس اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی تاہم والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے روکیں اور جو موٹر سائیکل مکینک موٹر سائیکلوں میں بعض تکنیکی تبدیلیاں کر کے اسے ون ویلنگ کے لئے بناتا ہے اس کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ون ویلرز کے خلاف کاروائی بھر پور جارہی ہے اور ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے ون ویلرز کی فوری ضمانت نہ ہوسکے اوراس ضمن میں جرمانہ بھی بڑھا دیا گیا ہے یہ تمام اقدامات صرف اور صرف اس جان لیوا کھیل کی روک تھام کے لئے ہیں ۔ 14 اگست آزادی کا دن ہے اس دن پر ون ویلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جو 14 اگست سے پہلے ہی اس بات کو یقینی بنائیں گیں کہ اس دن کوئی ون ویلنگ نہ کر سکے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.