لاہور پولیس کی جانب سے ون ویلنگ سے ہونے والے جانی نقصانات سے بچاؤکیلئے عوامی آگاہی مہم کا آغاز

منگل 9 اگست 2016 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) لاہور پولیس کی جانب سے ون ویلنگ کے خطرات اور اس سے ہونے والے جانی نقصانات سے بچاؤکے لئے بڑے پیمانے پرعوامی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیاہے ۔ اس حوالے سے سی سی پی اولاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے گذشتہ روز فیصل چوک پر اینٹی ون ویلرز فلوٹ کا افتتا ح کیا جو شہربھر میں گھوم کر شہریوں کوون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کرے گا۔

اس موقع پر سی سی پی اونے ون ویلنگ کے خطرات سے آگاہی کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم بھی کیے جائیں گے۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور کیپٹن ر(ر)محمد امین وینس ، سی ٹی او لاہورطیب حفیظ چیمہ، ایس پی سٹی محمد نوید ، ایس پی اقبال ٹاؤن عادل میمن اور سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع بھی مو جود تھے ۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے میڈیا کی موجودگی میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی اونے کہا کہ ون ویلنگ ایک خطرناک اور جان لیوا کھیل ہے جس کے نقصانات بہت زیادہ ہیں ون ویلنگ کے خاتمے کے حوالے سے پولیس اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی تاہم والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے روکیں اور جو موٹر سائیکل مکینک موٹر سائیکلوں میں بعض تکنیکی تبدیلیاں کر کے اسے ون ویلنگ کے لئے بناتا ہے اس کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔

ون ویلرز کے خلاف کاروائی بھر پور جارہی ہے اور ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے ون ویلرز کی فوری ضمانت نہ ہوسکے اوراس ضمن میں جرمانہ بھی بڑھا دیا گیا ہے یہ تمام اقدامات صرف اور صرف اس جان لیوا کھیل کی روک تھام کے لئے ہیں ۔ 14 اگست آزادی کا دن ہے اس دن پر ون ویلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جو 14 اگست سے پہلے ہی اس بات کو یقینی بنائیں گیں کہ اس دن کوئی ون ویلنگ نہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :