سی ڈی اے نے یوم آزادی تقریب کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے
منگل 9 اگست 2016 19:41
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست ۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے نے یوم آزادی تقریب کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔یوم آزادی کی تقریب 14اگست کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گی، یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے سی ڈی اے دارالحکومت میں مختلف ثقافتی اور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرے گی۔
سی ڈی اے کے ممبر ماحولیات و فنانس ثناء اللہ امان نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ سی ڈی اے نے جناح کنونشن سنٹر میں یوم آزادی کی تقریب کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ یوم آزادی کے حوالے سے سڑک کو سجایا گیا ہے۔ جگہ جگہ پر سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ صفائی کے بھی خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
ممبر ماحولیات نے کہا کہ سی ڈی اے یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے مختلف ثقافتی اور کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جشن ِ آزادی کو بھر پور اور شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے تقریبات 14 اگست تک شہر کے مختلف مقامات پر منعقد کی جائیں گی۔ ممبر ماحولیات و فنانس ثنااللہ امان نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایت پر جشنِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں، جشن آزادی کی خوشیوں میں شہریوں کو شریک کرنے کے لیے رنگا رنگ تقریبات کا انتطام کیا گیا ہے ، جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں11 اگست سے 13 اگست تک سپورٹس کمپلیکس میں ٹیبل ٹینس کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ 13سے14اگست تک فٹ بال ٹورنامنٹ پی ایس بی میں شروع ہوگا جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔اسی طرح جشن آزادی کے حوالے سے سائیکلنک ریس14اگست کو ایف نائن پارک میں ہوگی۔ جشن ِ آزادی کے سلسلے میں سی ڈی اے نے F-9 پارک میں تین روزہ جشن آزادی میلہ منعقد کرنے کا بھی اہتمام کیا ہے جو 12 سے 14اگست جاری رہے گاجبکہ دامنِ کوہ اورF-9 پارک میں بارہ دری کے مقام پر 5 سے 14اگست تک روزانہ شام کو میوزیکل ایوننگ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ 13 اور14 اگست کو لیک ویو کے مقام پر دو روزہ برڈ شوکا انعقاد کیا جائے گاجبکہ 13 اور14 اگست کو آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج میں تصویروں کی نمائش کے علاوہ بچوں کے درمیان موسیقی اور مصوری کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ یوم آزادی کے موقع پر برڈ شو 13اور 14اگست کو لیک ویو پارک پارک، آزادی واک، 13اگست کو 5بجے لیک ویو پارک، شاندار کلچر شو، ملی نغمے، پینٹنگ کے مقابلے اور کرافٹ شو 14اگست کو آرٹ اینڈ کرافٹ ویلیج میں ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.