دنیا کو کشمیری عوام کی حالت زار اور جائز جدوجہد سے آگاہ کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا محمد نواز شریف
مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی نفی اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامیوں میں سے ایک ہے، وزیر اعظم کااجلا س سے خطاب
منگل 9 اگست 2016 19:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیری عوام کی حالت زار اور جائز جدوجہد سے آگاہ کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا۔ وہ منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے بارے میں تیاری اجلاس کی صدارت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی نفی اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامیوں میں سے ایک ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، وہ ان کے مقصد کے حصول کیلئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حمایت کیلئے ہر کوشش بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی، امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی اور دیگر سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.