پی سی ڈی ایم اے کی چیئرمین ایف بی آر سے سیلز ٹیکس اینکس سی ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی درخواست

ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ 15اگست2016مقرر کی جائے، بارشوں کی وجہ سے تاجرودرآمدکنندگان ریٹرن جمع نہیں کرواسکے، چیئرمین پی سی ڈی ایم اے

منگل 9 اگست 2016 19:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین خواجہ عارف کپور نے سیلز ٹیکس اینکس سی ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 15اگست2016تک توسیع کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آ) سے اپیل میں انہوں نے کہاکہ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس ریٹرن اور اینکس سی فائل کرنے کی تاریخ 15اگست 2016مقرر کی تھی لیکن اچانک اینکس سی فائل کرنے کی تاریخ 10اگست 2016مقرر کردی گئی جس کی وجہ سے کمرشل امپورٹرزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

چیئرمین پی سی ڈی اے نے کہاکہ حالیہ دنوں میں مون سون بارشوں کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ مارکیٹیں بھی بارش کی وجہ سے بند رہیں جس کی وجہ سے تاجرو درآمد کنندگان ریٹرن جمع نہیں کرواسکے۔انہوں نے چیئرمین ایف بی آر سے درخواست کی وجہ وہ تاجر ودرآمدکنندگان کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے سیلز ٹیکس اینکس سی فائل کی تاریخ 10اگست سے بڑھا کر 15اگست 2016مقرر کی جائے تاکہ باآسانی ریٹرن جمع کروائے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :