محکمہ تر قی نسواں کے تحت یو م آزا دی پا کستا ن شا یا ن ِ شا ن طر یقہ سے منا یا جا ئے گا،ارم خالد

14اگست کو تقریب میں شہر کی مختلف این جی اوز، سول سو سائٹی اور اسکول کے بچوں کو مدعو کیا جا ئے گا،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ

منگل 9 اگست 2016 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معا ون خصو صی برا ئے تر قی نسواں ار م خا لد نے کہا ہے کہ محکمہ تر قی نسواں کے تحت یو م آزا دی پا کستا ن شا یا ن ِ شا ن طر یقہ سے منا یا جا ئے گا اس سلسلے میں 14اگست کو ایک تقریب کا انعقا د کیا جا ئے گا جس میں شہر کی مختلف این جی اوز، سول سو سائٹی اور اسکول کے بچوں کو مدعو کیا جا ئے گا ۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف شعبہ زندگی میں کا م کر نے والی این جی اوز کے نما ئندو ں نے شر کت کی جن میں عو ر ت فاؤنڈیشن ،ہینڈز ،ایس پی او، لیگل ایڈ فو ر م ،وومن ڈیو لپمنٹ فا ؤ نڈیشن اور لیا ر ی کمیو نٹی سینٹر کے نما ئندے شا مل تھے ۔معا ون خصوصی ارم خا لد نے اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے مزید کہا کہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے فو ر ی اقدا ما ت کئے جا ئیں گے اور ان کی فلا ح و بہبو د کے لئے جا ر ی منصو بو ں کو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچا یا جا ئے گا ۔انہوں نے تما م این جی اوز کے تعا ون سے محکمہ کی کا ر کر دگی کو بہتر سے بہتر بنا نے کی تجا ویز اور کو ششوں پر زور دیا اور تعا ون پر شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :