زیر ٹرا نسپو ر ٹ نا صر حسین شاہ کی زیر صدا ر ت اجلا س

ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرا نسپو ر ٹ اتھا ر ٹی کی ازسر نو تشکیل کا فیصلہ

منگل 9 اگست 2016 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 اگست ۔2016ء) صوبا ئی وزیر ٹرا نسپو ر ٹ نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو معیا ر ی سفری سہو لیا ت کی فرا ہمی میری اولین تر جیحا ت ہیں اور اس سلسلے میں محکمہ کے تما م افسرا ن اور ملا زمین کو ایک ٹیم کے طو ر پر کا م کر نا ہو گا اورایسے اقدا ما ت کر نا ہونگے جو کہ لو گو ں کو نظر آئیں اور انہیں مثبت تبدیلی بھی محسوس ہو ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے منگل کو اپنے دفتر میں محکمہ کے افسرا ن کے ساتھ اپنے پہلے اجلاس سے خطا ب میں کیا ۔

اس مو قع پر سیکریٹری ٹرا نسپو ر ٹ سندھ طحہٰ فا رو قی ،سیکریٹری صوبا ئی ٹرانسپورٹ اتھار ٹی غضنفر علی قا دری، سیکریٹری ریجنل ٹرا نسپو ر ٹ اتھا ر ٹی منشا د علی شاہانی کے علا وہ دیگر متعلقہ افسرا ن بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر سیکریٹری ٹرا نسپو ر ٹ نے اجلا س کو تفصیلی بریفنگ بھی دی اور جا ری منصو بو ں کے با ر ے میں تفصیلا ت بھی بتا ئیں ۔اجلا س میں صوبا ئی وزیر کو بتا یا گیا کہ آر ٹی اے نے رو ٹ پر مٹ فیس کی مد میں سال 2015-16میں 5کرو ڑ رو پے سے زائد وصو لیا بی کی ۔

جو کہ دیئے گئے ہدف سے بھی زیا دہ ہے ۔اجلا س میں مزید بتا یا گیا کہ کرا چی میں بسو ں کے 39،منی بسو ں کے 120 اورکو چز کے 32مختلف رو ٹس فعال ہیں جن پر یہ گا ڑیا ں چل رہی ہیں ۔اس مو قع پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرا نسپو ر ٹ اتھا ر ٹی کی ازسر نو تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلا س میں عوام کی سفری سہو لیات کے دا ئرہ کا ر کو بڑ ھا نے اور اسے مزید مستحکم کر نے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے ۔

نا صر حسین شا ہ نے اس موقع پر افسرا ن کو ہدا یت کی کہ محکمہ ٹرا نسپو ر ٹ کے تما م منصوبو ں کا اسٹیٹس تیا ر کیا جا ئے اور جلد از جلد اسکی رپو ر ٹ انہیں پیش کی جا ئے ۔انہو ں نے مزید ہدا یت کی کہ محکمہ ٹرا نسپو ر ٹ کے تما م جا ر ی منصوبوں کو وقت مقررہ پر معیا ر کے ساتھ مکمل کیا جا ئے ۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ منصوبوں میں حا ئل رکا وٹو ں اور مشکلا ت کو دور کرنے کے سلسلے میں افسرا ن کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کیو نکہ عوام کو ڈیلیور کر نے کیلئے ایک ٹیم کے طور پر کا م کرنے کیلئے ضرورعی ہے کہ باہمی رابطے مضبو ط اور کو آرڈینیشن بہترین ہو اور را بطے کا فقدا ن نہ ہو ۔

اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عوام کے وسیع تر مفا د کیلئے کرا چی میں چلنے والی پبلک ٹرا نسپو ر ٹ کے رو ٹس اور انٹر سٹی بسوں کے رو ٹس میں بھی خو شگوا ر تبدیلی لا ئی جا ئیگی ۔اجلاس میں تحفظ ماحولیا ت کے لئے دھوا ں چھو ڑ نے والی گا ڑیو ں کے حوالے سے بھی تفصیلی تبا دلہ خیا ل کیا گیا

متعلقہ عنوان :