پاک چین اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے کی غیرملکی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے حکومت اور افواج کوملکی سالمیت اور دفاع کیلئے بڑا فیصلہ کرنا ہوگا،دہشت گردی نے پورے خطے کے امن کو تباہ و برباد کررکھا ہے ،سول حکومت اور عسکری ادارے اس میں غیرملکی قوتوں بالخصوص بھارت کو ملوث قرار دے رہی ہیں ،یہ تشویشناک ہے، افغان مہاجرین کو پاکستان سے افغانستان منتقل کرنے کے سلسلہ میں حکومت کی پالیسی انتہائی ناعاقبت اندیشانہ ہے اور پولیس آفیسران کا افغان مہاجرین کے لئے جارحانہ اور توہین آمیز ہے ،جمعیت مہاجرین کی باعزت اورفوری واپسی کی حامی ہے ، اس سلسلہ میں پاکستان، افغان حکومتوں کے درمیان معاہدہ کی پاسداری کی جائے
جمعیت علماء اسلام (س ) کے امیر مولانا سمیع الحق کامرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب ،کوئٹہ دھماکے کی مذمت سمیت مختلف قرار دادیں منظور
منگل 9 اگست 2016 20:25
اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (س ) کے امیر مولانا سمیع الحق نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی نے پورے خطے کے امن کو تباہ و برباد کررکھا ہے ،سول حکومت اور عسکری ادارے اس میں غیرملکی قوتوں بالخصوص بھارت کو ملوث قرار دے رہی ہیں یہ تشویشناک ہے، اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے کی غیرملکی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے حکومت اور افواج پاکستان کوملکی سالمیت اور دفاع کے لئے بڑا فیصلہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کو پاکستان سے افغانستان منتقل کرنے کے سلسلہ میں نواز لیگ حکومت کی پالیسی انتہائی ناعاقبت اندیشانہ ہے اور پولیس آفیسران کا افغان مہاجرین کے لئے جارحانہ اور توہین آمیز ہے، اس سے ملک کو اقتصادی اعتبار سے ناقابل برداشت نقصان کا شکار ہوگا، او رامن کے اعتبار سے بھی انتہائی مشکل حالات پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.