سی پیک میں پنجاب کے سے منصوبوں پر بدنیتی کے ساتھ پراپیگنڈا کیا جارہا ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین
منگل 9 اگست 2016 20:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کے حوالے سے پنجاب کے بارے میں بدنیتی کے ساتھ پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ،میں یہ بات بتانا چاہتا ہوں کہ سی پیک کے تحت پورے پاکستان میں بجلی کے منصوبوں کے لئے 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے اور اس میں سے 11ارب ڈالرسندھ میں توانائی منصوبوں پر خرچ کیے جارہے ہیں جبکہ پنجاب میں توانائی کے منصوبوں کے لئے ساڑھے چھ ارب ڈالرخرچ ہورہے ہیں،اسی طرح خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بھی اربوں ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے لیکن ہمیں اس پرخوشی ہے کیونکہ پاور پلانٹ کہیں بھی لگے یہ ہمارا اعزاز ہے اورہمارے لئے باعث مسرت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جب ساہیوال کول پاورپراجیکٹ شروع کیاگیا تو اس کے بارے میں منفی تصویرپیش کی گئی اورکہا گیا کہ یہ منصوبہ 10برس سے پہلے شروع نہیں ہوسکے گا لیکن ہم انہیں زیادہ قصور وار نہیں سمجھتے جنہوں نے یہ پراپیگنڈاکیا کیونکہ بدقسمتی سے پاکستان کی ماضی کی تاریخ یہی رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ نیلم جہلم ہائیڈروپراجیکٹ سے کہیں بڑا ہے ۔نیلم جہلم ہائیڈورمنصوبہ ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کا شکار رہا ہے اوراس طرح ملک کے وسائل کو تباہ کیا گیا۔نیلم جہلم ہائیڈور پراجیکٹ سے 900میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ 1320میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج درخواست بحال
-
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر روٹی/ نان کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.