لاہور کوپرامن اور جرائم سے پاک کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،سی سی پی او لاہور

منگل 9 اگست 2016 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) لاہور کوپرامن اور جرائم سے پاک کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر)محمدامین وینس نے گزشتہ روز سماجی ،صحافی رہنماء محمدزاہدصدیقی سے ایک ملاقات کے دوران کیا،محمدامین وینس نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے لاہور کی پولیس میں نظم و نسق اورتربیت کیلئے سرگرم عمل ہیں، انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کوجدید خطوط پر استوار کرکے معاشرے میں نہ صرف جرائم کی بیخ کنی کی گئی ہے بلکہ پولیس ملازمین کوامن پسند عوام کے دلوں میں اپنا وقارپیدا کرنے کے لئے خاطرخواہ اقدامات کئے ھیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ھے کہ امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے پولیس دن رات مصروف عمل ہیں۔ کیپٹن ر امین وینس نے کہا کہ انشاء ﷲ لاہور کو مزید پرامن اور جرائم سے پاک کرنے کیلئے ان سے جو کچھ بھی ھو سکا وہ اس سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :