اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سی پیک سے متعلق گلگت بلتستان میں کے عوام کے تحفظات دور کرنا ہو نگے، سی پیک کیلئے مختص 46 بلین ڈالر کی رقم میں گلگت بلتستان کو بھی بھرپور حصہ دینے کی حمایت کرتے ہیں

سینیٹ کی پاک چین راہداری منصوبے سے متعلق خصوصی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر تاج حیدر کی عوامی حلقوں سے ملاقات میں گفتگو

منگل 9 اگست 2016 20:32

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) گلگت بلتستان کے دورے پرآئے سینیٹ کی پاک چین راہداری منصوبے سے متعلق خصوصی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ سی پیک سے متعلق گلگت بلتستان کے عوام کے خدشات اور تحفظات کو دور کرنا ہو گا تاکہ اس علاقے میں بھی معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دے کر یہاں کے لوگوں کو بھی پاک چین راہداری منصوبے کے ثمرات پہنچائے جا سکیں۔

(جاری ہے)

مختلف طبقہ فکر سے بات چیت میں انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کے تعین پر زور دیا ا ور کہا کہ سی پیک کیلئے مختص 46 بلین ڈالر کی رقم میں گلگت بلتستان کو بھی بھرپور حصہ دینے کی حمایت کرتے ہیں اور اسے ہر حال میں ممکن بنائیں گے تاکہ بجلی ‘ سیاحت اور معدنیات کو ترقی دی جا سکے۔ اس موقع پر مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے علاقائی محرومیوں اور تحفظات اور توقعات سے کمیٹی اراکین کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :