کینال روڈ پر تیر رفتاری کے باعث کار اور بھینس میں تصادم ، گاڑی مکمل تباہ ، دو افراد زخمی ،بھینس کو ذبح کر دیا

منگل 9 اگست 2016 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) لاہور میں کینال روڈ پر تیر رفتاری کے باعث کار اور بھینس میں تصادم ہوا ، گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ، دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ زخمی بھینس کو ذبح کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کینال روڈ پر تیز رفتاری کے باعث کار بھینس پر چڑھ دوڑی ، تصادم کے نتیجے میں بھینس شدید زخمی ہو گئی جسے بعد ازاں قصاب کے ذریعے ذبح کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تصادم کے نتیجے میں کار مکمل تباہ ہو گئی جبکہ کار میں موجود بہن بھائی خوش قسمتی سے محفوظ رہے جنہیں معمولی زخم آئے ، بھینس کی ہلاکت کی وجہ سے بھینس مالک اور ساتھیوں نے گاڑی کے مالک پر تشدد بھی کیا۔گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ سڑکوں اور رہائشی ایریا میں بھینسوں کا لانا منع ہے جبکہ تصادم کے وقت بھینس اچانک سے گاڑی کے سامنے آگئی اور گاڑی کنٹرول کرنا ممکن نہ رہا جس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ، تصادم کے باعث ٹریفک بھی پھنسی رہی۔

متعلقہ عنوان :