کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء ،صحافیوں اور معصوم شہریوں کی غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کرد ی گئی

منگل 9 اگست 2016 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء ، صحافیوں اور شہریوں کی غائبانہ نمازے جناز ہ ادا کی اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے جج مسٹر جسٹس انوار الحق ، مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ ، مسٹر جسٹس مظہراقبال سدھو، مسٹر جسٹس امیر بھٹی، مسٹر جسٹس عبدالسمیع خاں،مسٹر جسٹس شاہدبلال حسن، سمیت دیگر جج صاحبا ن اوررجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور ہائی کورٹ کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فاضل جج صاحبان نے وکلاء کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیااور ان کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :