چین میں اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے غیر ملکی پولیس آفیسرز کو تربیتی کورسز شروع کروا دیئے گئے

منگل 9 اگست 2016 20:38

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) چین نے اقوام متحدہ کے امن مشنز پر فرائض سرانجام دینے کے لئے غیر ملکی پولیس آفیسرز کو تربیتی کورسز شروع کروا دیئے ۔ چین کی وزارت عوامی تحفظ اور اقوام متحدہ کے تعاون سے پہلی مرتبہ چین میں ایسے کورسز کی تربیت کا آغاز کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کورس میں 17سینئر آفیسرز کو شامل کیا گیا ہے جن میں انگولا، جگوتی، کینیا، لائبیریا، نمیبیا، کنزانیہ، یوگنڈا، زمبیا اور زمبابوے سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں ۔ چین سے تعلق رکھنے والے چار سینئر پولیس اہلکار بھی اس کورس کا حصہ بنیں گے ۔ چینی صدر شی جن پنگ نے آئندہ پانچ سالوں میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے دو ہزار چینی فوجیوں کو مختص کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :