عوام الناس تک صحت کی معیاری سہولیات کی سہل رسائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق
منگل 9 اگست 2016 20:39
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) سپیشل ایڈوائزر برائے صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ عوام الناس تک صحت کی معیاری سہولیات کی سہل رسائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام کو دستیاب سہولیات کی جانچ پڑتال کیلئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جارہا ہے جس سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محکمہ صحت پنجاب کی روزانہ کی بنیادوں پر ہنگامی میٹنگ لے رہے تھے تاکہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیشل ایڈوائززبرائے صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کمشنر آفس ملتان میں ملتان اور ڈی جی خان ڈویڑن کے محکمہ صحت کے افسران کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں سپیشل سیکرٹری صحت ڈاکٹر ساجد، ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ اور اے سی جی سرفراز احمد بھی موجود تھے۔
خواجہ سلمان رفیق نے کا کہا کہ طب کا پیشہ ایک مقدس پیشہ ہے ڈاکٹر کو مسیحا کہا جاتا ہے لیکن کچھ ڈاکٹر سرکاری ٹائم میں پرائیوٹ پریکٹس کرتے ہیں اور یہ روایت بڑھتی جارہی ہے۔ جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ایسے ڈاکٹروں کا رویہ سرکاری ہسپتالوں کے مریضوں کی بجائے پرائیوٹ کلینک کے مریضوں سے زیادہ اچھا ہوتا ہے ہسپتال میں موجود دوائیوں کے باوجود مریضوں سے میڈیسن باہر سے منگوائی جاتی ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے اوپی ڈی میں سینئرڈاکٹروں کی غیرحاضری پر نہایت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینئر ڈاکٹر زکی پوری زندگی طب کے پیشے سے وابستہ رہنے سے اس کا تجربہ زیادہ ہوتا ہے اس لئے ایمر جنسی میں سینئر ڈاکٹروں کو مریضوں کو دیکھنا چاہیے۔سپیشل ایڈوائزر صحت نے ہدایت جاری کی کہ ہر قسم کے فعال اور غیر فعال مشینری کی لسٹیں مہیا کی جائیں تاکہ بروقت ایکشن لیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ کانگو ، ڈینگی اور دیگر مہلک بیماریوں سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ درست تشخیص اور کیس ہسٹری کا طریقہ کار اپنایا جائے۔ مختلف بیماریوں کے مریضوں کو مختلف انداز سے ڈیل کر کے بچا یاجاسکتا ہے۔ ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ مریضوں میں علاج کے ساتھ ساتھ بیماریوں بارے احتیاطی تدابیر اور مستقبل میں ان سے بچا? کا بھی شعور اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت ہرطرح سے تیار ہے۔انہوں نے ڈاکٹرز کو کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ سپیشل سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر ساجد نے کہا کہ کام کے لئے بجٹ نہیں نیت چاہیے۔جو فنڈز دیئے ہیں اس کا حساب لیا جائے گا۔عوام کی بہتری کو مقدم رکھ کر کام کریں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی انہوں نے ہسپتالوں میں پارکنگ فیس بلاوجہ بڑھائے جانے پر ناراضگی کااظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں سہولیات ہیں لیکن لوگ ان سے بے خبر ہیں۔اگر ہر جگہ مناسب سائن بورڈ لگا دیئے جائیں تو ہسپتالوں کے اندر عوام کی ٹریفک بھی ڈسپلن ہوجائے گی اور پریشانی سے بھی بچا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا بہترین انتظام ہسپتالوں کی زینت ہوتا ہے۔ایم ایس حضرات کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ تمام بیڈز کی چادریں ہر شفٹ میں تبدیل ہوں ائر کنڈیشز تمام یونٹ میں چلائے جائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سفید کوٹ کی اپنی عظمت ہے اور فیلڈ میں موجود ڈاکٹروں کے علاوہ ایڈمن میں موجود ڈاکٹروں کو بھی سفید کوٹ پہننا چاہیے۔ انہوں نے نرسنگ سٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کوئی نرس بغیر یونیفارم کے ڈیوٹی نہیں کرتی اسی طرح ڈاکٹرز کو بھی خیال رکھناچاہیے۔ڈاکٹر ساجد نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے مستقل بنیادوں میں زیادہ سے زیادہ ڈیسک بنائے جائیں تاکہ لوگ خاص کر خواتین پریشانی سے بچ سکیں۔ڈی سی او ملتان نادرچٹھہ نے کہا کہ ملتان کے تمام ہسپتالوں میں انسپکشن کیلئے کمیٹیاں بنائی گئی ہیں اور وہ خود بھی وقتاً فوقتاً ہسپتالوں کا دورہ کرتے ہیں۔ ہسپتالوں میں روز بروز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ ڈاکٹرز پوری جانفشانی سے اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ کچھ عرصے میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔اجلاس کے آخر میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لئے دعا بھی کرائی گئی۔بعد ازاں سپیشل ایڈوائزر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ساجد نے نشتر ہسپتال برن یونٹ کا دورہ بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
راولپنڈی،تھانہ آراے بازار پولیس نے 16 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے مزید 2 ملزمان گرفتارکرلئے
-
راولپنڈی،تھانہ صادق آباد پولیس نازیبا اور فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا
-
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان گرفتار
-
لاہور کے صحافیوں کے لئے جلد فیز ٹو لا رہے ہیں،ہماری ڈکشنری میں فیورٹ ازم نہیں: عظمیٰ بخاری
-
پنجاب بھرمیں 1124ٹریفک حادثات رپورٹ ،1270افراد زخمی
-
لاہور کے صحافیوں کیلئے جلد فیز ٹو لا رہے ہیں،ہماری ڈکشنری میں فیورٹ ازم نہیں‘ عظمی بخاری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی ملاقات
-
وزیراعلی پنجاب نے ناروال میں گاڑی کی ٹکر سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا‘ عظمی بخاری
-
گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری
-
سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری کردئیے
-
حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت آئی ٹی سیکٹر کو مزید ترقی ملے گی ،پاکستان عالمی سطح پر آئی ٹی کے شعبے میں لیڈر بننے جا رہا ہے،شیزا فاطمہ خواجہ
-
100 گرام روٹی کا نرخ 15 روپے مقرر کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.