جب تک دہشت گردوں کے سرپرست اقتدار میں موجود ہیں اس وقت تک دہشت گردی ختم کرنے کا خواب محض خواب ہی رہے گا،صدرعوامی تحریک جنوبی پنجاب چوہدری فیاض احمد وڑائچ

منگل 9 اگست 2016 20:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ جب تک دہشت گردوں کے سرپرست اقتدار میں موجود ہیں اس وقت تک دہشت گردی ختم کرنے کا خواب محض خواب ہی رہے گا۔ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کیلئے دہشت گرد حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔ملتان میں پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وزراء سرعام دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے نظرآتے ہیں۔

اور انہی دہشت گروں کو پولیس کی وردیاں پہنا کر ماڈل ٹا?ن میں سینکڑوں لوگوں پر گولیاں برسائی گئیں۔اور14 کو شہید کردیا گیا۔پاک آرمی کو چاہیے کہ جس طرح انہوں نے قبائلی علاقہ جات میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کیا ہے اسی طرح پنجاب میں بھی ضرب عضب کے زریعے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑاجائے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے نظریاتی محافظوں اور سہولت کاروں کو بھی دہشت گردقرار دے کر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے شہداء ماڈل ٹا?ن کے خون کا حساب لینے کیلئے جو تحریک قصاص شروع کی ہے وہ حکمرانوں کو پھانسی کے پھندے تک پہنچائے گی۔ہم اپنے شہداء کے خون سے وفا کا حق ادا کریں گے اور انصاف کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ 20 اگست کو ڈی جی خان اور27 اگست کو ملتان میں تحریک قصاص کے سلسلے میں احتجاجی ریلی اور دھرنے کیلئے دن رات محنت کریں۔تحریک قصاص میں شمولیت کیلئے ہر پاکستانی کو دعوت دیں۔اس موقع پر چوہدری قمر عباس دھول،،را? عارف رضوی،ملک بشیر اعوان ایڈووکیٹ،ممتاز نون اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :