پیپلز پارٹی ملتان شہر کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،حکمران ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں،ایم سلیم راجہ

منگل 9 اگست 2016 20:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) پیپلز پارٹی ملتان شہر کے زیراہتمام گل روڈ بیرون حرم گیٹ میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ایم سلیم راجہ نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں اس لئے وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی جتنی مذمت کی جا ئے وہ کم ہے اپنے مطالبے میں انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :