ترک صدرکی روسی ہم منصب سے اہم ملاقات ،دونوں رہنماؤں کا تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق

ترکی کے کشیدہ حالات کے باوجود صدر اردگان کا دورہ اہمیت کا حامل اوراس بات کی علامت ہے کہ دونوں ممالک تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں، ہم دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں اچھے تعلقات کے حامی ہیں،روسی صدر ولادیمرپیوٹن کی گفتگو ترکی اور روس کے تعلقات مثبت دور میں داخل ہو گئے،دونوں ممالک بہترین باہمی مقاصد کیلئے کام کر رہے ہیں،اردگان

منگل 9 اگست 2016 20:55

ترک صدرکی روسی ہم منصب سے اہم ملاقات ،دونوں رہنماؤں کا تعلقات بہتر ..

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) ترک صدر رجب طیب اردگان اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدررجب طیب اردگان نے اپنے روس کے اہم دورے کے دوران صدر ولادیمرپیوٹن سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کی بہتری سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

روسی صدر نے کہا کہ ترکی کے کشیدہ حالات کے باوجود ترک صدر کا دورہ اہمیت کا حامل ہے ،طیب اردگان کا دورہ اس بات کی علامت ہے کہ دونوں ممالک تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں ممالک کے وسیع تر مفاد میں اچھے تعلقات کے حامی ہیں۔اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ترکی اور روس کے تعلقات مثبت دور میں داخل ہو گئے ہیں ،دونوں ممالک بہترین باہمی مقاصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ترکی میں بغاوت کے بعد طیب اردگان نے پہلا غیر ملکی دورہ روس کا کیا ہے جبکہ ترکی کی جانب سے ناکام بغاوت کے بعد مغرب اور امریکہ کے منافقانہ رویے کو بھی خاصی تنقید کا نشانہ بنا یا گیا۔

متعلقہ عنوان :