پنجاب حکومت کے لئے 3 ارب کے نئے جہاز کی خریداری کیلئے پر ی بڈ مکمل کر لی گئی
جہاز کی رینج میں مزید کمی ،6ہزار کی بجائے 4800کلو میٹر کر دی گئی ،12افراد سوار ہو سکیں گے
منگل 9 اگست 2016 21:03
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) پنجاب حکومت کے لئے 3 ارب کے نئے جہاز کی خریداری کے لئے پر ی بڈ مکمل کر لی گئی ، پری بڈ میں جہاز کی رینج میں مزید کمی کر دی گئی ہے جس کے بعدرینج6ہزار کی بجائے 4800کلو میٹر کر دی گئی جبکہ اس میں 12افراد سوار ہو سکیں گے ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب حکومت کے لئے نئے جہاز کی خریداری کے لئے ٹینڈرنو ٹس دیا گیا تھا اور اب تک ٹیکسٹرون ،ڈیسلاٹ ، بمباڈئیر ، گلف سٹریم اور امبیرئیر کمپنی سمیت کل پانچ کمپنیوں نے حکومت پنجاب کی شرائط کے مطابق رضامندی ظاہر کی ہے جن میں سے حکومت پنجاب کو ایک کمپنی کو منتخب کرنا ہے ۔
اس حوالے سے سیکرٹری انڈسٹریز مائنز اینڈ منرلز نے اجلاس طلب کیا ۔ اجلاس میں پی اے ایف کے افسران نے بھی شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق نئے جہاز کی خریداری کے لئے پری بڈ کمیٹی نے مزید ترامیم کردی ہیں۔ جس کے مطابق جہاز کی رینج میں مزید کمی کر کے 6ہزار کی بجائے 4800کلو میٹر رینج کر دی گئی ہے جبکہ اس میں 12افراد سوار ہو سکیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.