سانحہ سول ہسپتال کے واقعے میں ہم بلوچستان کے عوام کیساتھ ہیں،فاروق ایچ نائیک
حکومت وکلاء اور صحافیوں کو تحفظ ،اسلحہ رکھنے کی جازت دی جائے ،پریس کانفرنس
منگل 9 اگست 2016 21:24
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ سانحہ سول ہسپتال کے واقعے میں ہم بلوچستان کے عوام کیساتھ ہیں،حکومت وکلاء صحافیوں کو تحفظ ،اسلحہ رکھنے کی جازت دے ۔انہوں نے یہ بات منگل کی شام کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابقہ صدر محمد یٰسین آزاد سنیئر وکیل خالد ، طاہر وکیل و دیگر وکلاء موجود تھے وکلاء برادری نے مطالبہ کیا کہ سانحہ سول ہسپتال میں شہید ہونے والا وکلاء او رصحافیوں کو فی کس 20لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 10لاکھ روپے دیئے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ،پہلے بلوچستان بار ایسو سی ایشن کے صدر بلال احمد کاسی کو گھر سے عدالت آتے ہوئے شہید کیااور اس کے بعد جب ان کے ساتھی ہسپتال میت لینے کیلئے گئے تو وہاں دھماکہ ہوا جس میں 70سے زیادہ وکیل و صحافی شہید ہوئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 100سے زیادہ ہے ان میں بعض کی حالت نازک ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اگر دہشتگردی کا واقعہ سول ہسپتال میں نہ ہوتا تو یہ بات یقینی تھی کہ بلوچستان بار ایسو سی ایشن کے صدر بلال کاسی کے جنازے میں بھی اس طرح کا واقعہ ضرور ہوتا ۔
انہوں نے کہاکہ میں اپنے فوجی بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ امن وامان کو بہتر بنانے میں تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ جب حکومت وکلاء اور صحافیوں کی جان ومال کا تحفظ نہیں کر سکتی تو ان کو لائسنس رکھنے کی اجازت دی جائے ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.