سانحہ سول ہسپتال کے واقعے میں ہم بلوچستان کے عوام کیساتھ ہیں،فاروق ایچ نائیک

حکومت وکلاء اور صحافیوں کو تحفظ ،اسلحہ رکھنے کی جازت دی جائے ،پریس کانفرنس

منگل 9 اگست 2016 21:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ سانحہ سول ہسپتال کے واقعے میں ہم بلوچستان کے عوام کیساتھ ہیں،حکومت وکلاء صحافیوں کو تحفظ ،اسلحہ رکھنے کی جازت دے ۔انہوں نے یہ بات منگل کی شام کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابقہ صدر محمد یٰسین آزاد سنیئر وکیل خالد ، طاہر وکیل و دیگر وکلاء موجود تھے وکلاء برادری نے مطالبہ کیا کہ سانحہ سول ہسپتال میں شہید ہونے والا وکلاء او رصحافیوں کو فی کس 20لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 10لاکھ روپے دیئے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ،پہلے بلوچستان بار ایسو سی ایشن کے صدر بلال احمد کاسی کو گھر سے عدالت آتے ہوئے شہید کیااور اس کے بعد جب ان کے ساتھی ہسپتال میت لینے کیلئے گئے تو وہاں دھماکہ ہوا جس میں 70سے زیادہ وکیل و صحافی شہید ہوئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 100سے زیادہ ہے ان میں بعض کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر دہشتگردی کا واقعہ سول ہسپتال میں نہ ہوتا تو یہ بات یقینی تھی کہ بلوچستان بار ایسو سی ایشن کے صدر بلال کاسی کے جنازے میں بھی اس طرح کا واقعہ ضرور ہوتا ۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنے فوجی بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ امن وامان کو بہتر بنانے میں تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ جب حکومت وکلاء اور صحافیوں کی جان ومال کا تحفظ نہیں کر سکتی تو ان کو لائسنس رکھنے کی اجازت دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :