واٹربورڈ کے افسران سمیت تمام ملازمین فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل کے لئے کمر کس لیں، وزیربلدیات کی ہدایت

منگل 9 اگست 2016 21:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء)واٹربورڈ کے افسران سمیت تمام ملازمین صوبائی وزیر بلدیات اور چیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو کی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل کے لئے کمر کس لیں ،اپنے مسائل کے حل کیلئے آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ، دفتری نظم وضبط کی پابندی کریں ،انکروچمنٹ کا خاتمہ کیا جائے ، ہائیڈرنٹس اور پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی فراہمی کا مکمل شیڈول آوایزاں ہونا چاہئے ،تمام ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ز ایگزیکٹیو انجینئرز اور ڈائریکٹرز دفاتر میں عوامی شکایات سننے کیلئے اوقات مقرر کریں ،پمپنگ اسٹیشن ،ریزروائر فلٹر پلانٹ سمیت دیگر تنصیبات اور دفاتر کو صفاف ستھر ا رکھا ،مشینری و آلات پر رنگ و روغن ہونی چاہئے یہ بات واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے ایم ڈی سیکریٹریٹ میں منعقدہ واٹربورڈ حکام کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اجلاس میں تمام ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز ، سپرنٹنڈنگ انجینئرز ، ایگزیکٹیو انجینئرز ،ڈائریکٹرز ،لاء آفیسرز اور دیگر نے شرکت کی ، ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات اور چئیرمین واٹربورڈ جام خان شورو کی سخت ہدایت ہے کہ واٹربورڈ کو ایک مثالی اور عمدہ شہری خدمتی ادارہ بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ، تمام دفاتر میں صفائی ستھرائی کا موثر انتظام ہونا چاہیئے ،افسران اپنے اور عملے کی وقت پر حاضری کو یقینی بنائیں،تمام شعبہ جات کے افسران خصوصا ً انجینئرنگ اور ٹیکس کے دفاتر میں اپنے مسائل کے حل کے لئے آنے والے شہریوں سے افسران اور عملے کا رویہ مثبت اور قابل تعریف ہونا چاہئے ،تمام دفاتر اور تنصیبات پر صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں بوسیدہ دفاتر کی مرمت کرائی جائے تنصیبات اور دفاتر سمیت تمام پمپس ،آلات اور مشینری پر رنگ و روغن کیا جائے ،،انکروچمنٹ کا خاتمہ کیا جائے ، ہائیڈرنٹس اور پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی فراہمی کا مکمل شیڈول آوایزاں ہونا چاہئے ،تمام ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز ، سپرینٹنڈنگ انجینئر ز ایگزیکٹیو انجینئرز ، ڈائریکٹرزاور ڈپٹی ڈائریکٹرز دفاتر میں عوامی شکایات سننے کیلئے اوقات مقرر کریں اور ان اوقات میں اپنی دفتر میں موجودگی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات کسی بھی وقت واٹربورڈ کے دفاتر کا اچانک دورہ کرسکتے ہیں ،اگر ان ہدایت پر عملدرآمد نہیں ہوا تو ذمہ دار افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے افسران کو متنبہ کیا کہ کمپلینٹ سینٹر پر موصول ہونے والی شہریوں کی تمام شکایات کے فوری ازالے کے لئے جدید نظام وضع کیا جائے تمام شکایات اور ان پر پیش رفت کا ریکارڈ ہونا چاہئے میں خود وقتاً فوقتاً ریکارڈ کی جانچ پڑتال کروں گا،اس ہی طرح ہائیڈرنٹس پر ٹینکروں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے ، انہوں نے کہا کہ تنصیبات کے گرد حفاظتی دیواریں و حصار قائم کیا جائے ، ان مقامات پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں ۔