پاکستان رینجرز سندھ کی ناظم آباد میں کارروائی ،بھاری اسلحے کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا

منگل 9 اگست 2016 21:36

پاکستان رینجرز سندھ کی ناظم آباد میں کارروائی ،بھاری اسلحے کا ذخیرہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری اسلحے کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے گزشتہ روز گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ناظم آباد میں کارروائی کرکے بلڈنگ کے زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا ہے۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں روسی ساختہ 62 سیون ایم ایم اور 12600 گولیاں شامل ہیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا۔