کوئٹہ دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ ملوث ہے ، دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، رحیم جعفری

منگل 9 اگست 2016 21:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) تحفظ عزاداری کونسل پاکستان کے چیئرمین رحیم جعفری نے کوئٹہ سول ہسپتال میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘ ‘کے ایجنٹ ملوث ہیں جن کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انورکاسی کی ہلاکت کے بعد غیرملکی ایجنٹوں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں وکلاء ،صحافیوں اور شہریوں کو خود کش دھماکے کانشانہ بنایا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘اوردیگر پاکستان مخالف ممالک کی ایجنسیاں بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے خود کش دھماکے میں سینئر وکلاء ، صحافیوں اورشہریوں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کو یقینی بنایا جائے امن وامان کی بہتری اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :