کوئٹہ دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ ملوث ہے ، دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، رحیم جعفری
منگل 9 اگست 2016 21:38
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) تحفظ عزاداری کونسل پاکستان کے چیئرمین رحیم جعفری نے کوئٹہ سول ہسپتال میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘ ‘کے ایجنٹ ملوث ہیں جن کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
(جاری ہے)
یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انورکاسی کی ہلاکت کے بعد غیرملکی ایجنٹوں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں وکلاء ،صحافیوں اور شہریوں کو خود کش دھماکے کانشانہ بنایا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘اوردیگر پاکستان مخالف ممالک کی ایجنسیاں بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں ۔انہوں نے خود کش دھماکے میں سینئر وکلاء ، صحافیوں اورشہریوں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کو یقینی بنایا جائے امن وامان کی بہتری اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.