مشیر خارجہ سے خیبر پختونخوا کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ، سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی ملازمین کے مسائل سے متعلق متفقہ قرار داد پیش کی

حکومت پاکستان سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی ملازمین کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے سعودی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح پر معاملہ اٹھائے، وفد کی درخواست

منگل 9 اگست 2016 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے خیبر پختونخوا کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس میں سعودی عرب میں پاکستانی ملازمین کے مسائل سے متعلق متفقہ قرار داد سرتاج عزیز کو پیش کی۔ پارلیمانی رہنماؤں نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی ملازمین کے مسائل حل کرنے کو کہا۔ منگل کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے کے پی کے کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وفد نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی ملازمین کے مسائل سے متعلق قرار داد پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی ملازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے سعودی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح پر معاملہ اٹھائے۔ مشیر خارجہ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ دفتر خارجہ سعودی عرب میں پاکستانی ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور سعودی عرب مین مختلف مقامات پر سینیٹرز قائم کئے گے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز نے پارلیمانی رہنماؤں سے کہا کہ دفتر خارجہ کی طرف سے سعودی عرب میں پاکستانی ملازمین کو امداد اور قانونی رہنمائی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں پاکستانی ملازمین کیلئے خصوصی فنڈ بھی قائم کر دیا ہے۔ ملازمین کے اقامہ اور خوراک کا بھی بندوبست کیا جا ر ہا ہے۔ سعودی عرب سے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :