ہنکلے نیوکلیئر پاور پلانٹ معاہد ہ کی معطلی سے چین اور برطانیہ کے مابین باہمی تعلقات خراب ہو سکتے ہیں ، برطانیہ میں متعین چینی سفیر کا اظہار خیال

منگل 9 اگست 2016 21:42

ہنکلے نیوکلیئر پاور پلانٹ معاہد ہ کی معطلی سے چین اور برطانیہ کے مابین ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) چین نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں تعمیر ہونے والے ہنکلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے معاہدہ کی معطلی چین اور برطانیہ کے مابین باہمی تعلقات کو خراب کر سکتی ہے ۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے گزشتہ مہینے حلف اٹھانے کے بعد برطانیہ میں تعمیر ہونے والے ہنکلے نیو کلیئر پاور پلانٹ پر چینی سرمایہ کاری کے بارے میں خدشات کا اظہارکرتے ہوئے معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں تعینات چینی سفیر لیو شیاؤ منگ نے معاہدہ معطل ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایسے اقدامات دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو خراب کر سکتے ہیں ۔ فی الوقت دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں ۔ باہمی اعتماد سازی کو نقصان پہنچنے سے بچایا جانا چاہیے ۔ مجھے امید ہے کہ برطانیہ چینی سرمایہ کاری کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے گا اور ہنکلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر کے حوالے سے جلد فیصلہ کرتے ہوئے اہم قدم اٹھانا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :