سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کا رروائی،گھروں میں نوکرانیاں بن کرچوری میں ملوث 2 عورتو ں سمیت4افراد گرفتار

منگل 9 اگست 2016 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) اسلام آباد سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (SIU)کی کا رروائی،گھروں میں نوکرانیاں بن کرچوری کی وارداتوں میں ملوث دو عورتو ں اور ان کے سہولت کار دو مردوں سمیت بین الصوبا ئی چورگینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن کے انکشاف و نشاندہی پر مسروقہ طلائی زیورات22تولے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی مہران کاربرآمد کرلی گئی ہے۔

اس گر وہ میں ایک اشتہاری مجرم اوردوسرا پانچ مقدمات میں عدالتی مفرور ہے۔ ملزمان نے ضلع اسلام آباد،لاہور اور فیصل آباد میں بھی اسی قسم کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کی ہدایا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس کی نے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیر نگرانی اے ایس آئی اظہر حسین، رانا تسنیم احمد،سرگل خان،رئیس خان،طاہر جاوید اور لیڈ ی کنسٹیبل ریحانہ کوثر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے گھروں میں نوکرانیاں بن کر چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم گینگ کی دو خواتین اور ان کے سہولت کار دو مردوں (جن میں سے ایک اشتہاری مجرم اوردوسراپانچ مقدمات میں عدالتی مفرور ہے) سمیت کل چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔نام گرفتارملزمان:۔1۔محمد اعجاز عرف ستار عرف داؤ ولد احمد یار قوم مسلم شیخ سکنہ چک نمبر101مونیاں والا تحصیل وضلع چنیوٹ 2۔

محمد یوسف ولد احمد یار قوم مسلم شیخ سکنہ چک نمبر101مونیاں والا تحصیل ضلع چنیوٹ(حال) ڈاور کالونی لالیاں چنیوٹ3۔شہناز بی بی زوجہ محمد یونس سکنہ چک نمبر101مونیاں والا تحصیل وضلع چنیوٹ 4۔کوثر بی بی دختر محمد اسلم قوم مسلم شیخ سکنہ چک نمبر50جنوبی تحصیل و ضلع سرگودھا شامل ہیں ۔ ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مسروقہ طلائی زیورات22تولے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی مہران کاربرآمد کرلی گئی ہے۔

ابتدا ابتدائی تفتیش کے دوران ان ملزمان نے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیا۔1مورخہ16-11-07کو ملزمان مندرجہ سیریل نمبر1،2نے دیگر ساتھی ملزمات کے ساتھ مل کر مسماۃ صائمہ جاوید زوجہ جاوید الرحمان ساکن مکان نمبر10سواں روڈ سیکٹرG-11/3سلام آباد کے گھر چوری کی واردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر67مورخہ 17-11-07بجرم381/34ت پ تھانہ ویمن درج رجسٹر ہوا ملزم مندرجہ سیریل نمبر1مقدمہ ہذا کا اشتہاری اورملزم مندرجہ سیریل نمبر2مقدمہ ہذا کا عدالتی مفرور ہے۔

-2مورخہ04-03-14کو ملزمات مندرجہ سیریل نمبر3,4 نے ملزم مندرجہ سیریل نمبر2ودیگر ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر مسماۃخوشنودہ زہرا ساکن مکان نمبر20سٹریٹ148سیکٹرG-13/4اسلام آباد کے گھر چوری کی واردات کی جس نسبت مقدمہ نمبر32مورخہ09-03-14بجرم381/34ت پ تھانہ ویمن درج رجسٹر ہوا۔ان ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مختلف مقدمات کا مال مسروقہ طلائی زیورات22تولے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی سوزوکی مہران کار برآمد ہوچکی ہے۔

ان ملزمان نے مندرجہ وارداتوں کے علاوہ ضلع اسلام آباد،لاہور اور فیصل آباد میں بھی اسی قسم کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا جن کی نسبت متعلقہ تھانہ جات سے پڑتال ریکارڈ کروائی جارہی ہے۔ ان کے دیگر ساتھی ملزمان مرد و عورتوں کی تفصیل حاصل کی گئی ہے جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیموں کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہا شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میں کر دار ادا کر نے والے پولیس افسر کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :