راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام جشنِ آزادی کی تقریبات جوش وخروش سے جاری
منگل 9 اگست 2016 22:13
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام جشنِ آزادی کی تقریبات جوش وخروش سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں طلباء کے مابین ’ہیروزآف پاکستان موومنٹ ‘ کے عنوان سے رہنماوٗں کے خاکے بنانے کے مقابلے کا انعقادہوا۔طلباء نے تحریک پاکستان کے ہیروقائداعظم محمدعلی جناح، علامہ محمد اقبال، شیربنگال فضل حق، نواب سلیم اﷲ،فاطمہ جناح،سرسیداحمدخان اوردیگررہنماوں کے پورٹریٹ بنائے جن کو آر ٹ گیلری میں آویزاں کیا گیا۔
ممبرپنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیرزادہ نے ناہیدمنظوراورریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکے ہمراہ پورٹریٹ کی نمائش کا افتتاح کیا۔ پورٹریٹ بنانے میں وقاص احمدنے پہلی،فرازحیدرنے دوسری ،نعمان خالدنے تیسری اورانشراطارق نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔(جاری ہے)
تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے لبنیٰ ریحان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے برزگوں کی قربانیوں کا ثمرہے اوراس کے لیے خداکا جتنا شکرکریں کم ہے۔
انھوں نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل نے تحریک آزادی سے روشناس کروانے کے لیے مقابلے کا انعقادکیا جوقابلِ تحسین ہے۔ناہیدمنظورنے کہا کہ پاکستان اﷲ تعالی کی نعمتوں سے ایک ہے اورآج جن مسائل کا شکارہے اس کے لیے اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل 14 اگست تک جشنِ آزادی کوملی جذبے کے ساتھ منائے گی۔اسی سلسلے میں 10 اگست کوڈرامہ’ پُترپاکستان دا‘،11 اگست کوپروفیسرانورمسعودکی صدارت میں محفلِ مشاعرہ، 12 اگست کوڈرامہ ’ہم زہندہ قوم ہیں‘،13 اگست کوڈرامہ ’سلام پاکستان ‘اور14 اگست کومحفلِ موسیقی کا پروگرام منعقدہوگا۔مزید قومی خبریں
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.