مقبوضہ کشمیر میں ا نسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں بند کرائی جائیں

حق خود ارادیت کیلئے سلامتی کونسل کو قرار دادوں پر بھی عمل کرایا جائے،کہ بھارتی افو اج کے مظالم ناقبول ہیں، طاقت استعمال اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، برہان وانی کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں وزیر اعظم نوا زشریف کااقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کو خط

منگل 9 اگست 2016 22:14

مقبوضہ کشمیر میں ا نسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں بند کرائی جائیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ا نسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں بند کرائی جائیں ‘ حق خود ارادیت کیلئے سلامتی کونسل کو قرار دادوں پر بھی عمل کرایا جائے۔ ترجمان دفتر خاجہ کے مطابق منگل کو وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کو خط لکھا جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں بند کرائی جائیں۔

حق خود ارادیت کیلئے سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر بھی عمل کرایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں متعدد کشمیری شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ چھرے والی بندوقوں کے استعمال سے متعدد معصوم کشمیریوں کی بینائی ضائع ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارتی افو اج کے ایسے مظالم ناقبول ہیں۔ طاقت استعمال اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔

شہریوں کو ہسپتال جانے سے روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیا۔ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو زخمیو ں کا علاج کرنے سے روکا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔ ریاستی دہشت گردی سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے مظالم کی تحقیقات کرائی جائیں اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ جموں اور کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرایا جائے۔