پنجاب کی عدالتوں میں سائلین کے شناختی کارڈکے بغیرداخلے پرپابندی عائد کر دی گئی

لاہورہائیکورٹ اورپنجاب کی عدالتوں میں وکلا کی چیکنگ بھی لازم‘رجسٹرار کی سربراہی میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی گئی نظام عدل سنگین حملے کی زد میں ہے ،وکلااور ججز کو گمنام دشمن کیخلاف کھڑے ہوناہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ

منگل 9 اگست 2016 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے کہاہے کہ نظام عدل سنگین حملے کی زد میں ہے ،وکلااور ججز کو گمنام دشمن کیخلاف کھڑے ہوناہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی زیرصدارت سیکیورٹی انتظامات پراہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب،ہوم سیکریٹری سمیت دیگرافسروں نے شرکت کی ،اجلاس میں ہائیکورٹ سمیت پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا گیا ‘پنجاب کی عدالتوں میں سائلین کے شناختی کارڈکے بغیرداخلے پرپابندی عائد کر نے کافیصلہ کیا گیاہے جبکہ لاہورہائیکورٹ اورپنجاب کی عدالتوں میں وکلا کی چیکنگ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

رجسٹرار کی سربراہی میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ،کمیٹی میں ایس پیز اور بار کے صدر اور سیکریٹری شریک ہوں گے۔