محکمہ ہیلتھ نے 27 سینئر میڈیکل افسران کو گریڈ 19 ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل کے عہدہ پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

منگل 9 اگست 2016 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) محکمہ ہیلتھ نے 27 سینئر میڈیکل افسران کو گریڈ 19 ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل کے عہدہ پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا‘1200 ڈاکٹروں کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے کیسز چیف سیکرٹری کو ارسال کر دیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے پہلے مرحلے پر 100 سینئر میڈیکل افسران کے کیسز گریڈ 19 میں ترقی کے لئے ارسال کئے تھے لیکن صوبائی ترقی بورڈ ٹو نے ان میں سے 27 سینئر میڈیکل افسران کو گریڈ 19 ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسران کے عہدہ پر ترقی دی ہے ڈاکٹر خالد محمود شاہ کو ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسر چلڈرن ہسپتال، ڈاکٹر میاں محمد شفیق کو ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسر میو ہسپتال، ڈاکتر سید راشد ہسین شیرازی کو ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسر لاہور جنرل ہسپتال، ڈاکٹر محمد زبیر ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسر میو ہسپتال اور ڈاکٹر عامر حسین کو ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسر جناح ہسپتال لاہور تعینات کیا اس کے ساتھ ہی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے مزید 1200 سینئر میڈیکل افسران کو ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسر کے عہدہ پر ترقی کے لئے تمام ریکارڈ مکمل کر کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ارسال کر دیا تاکہ ڈاکٹر وں کی ترقی کا عمل تیز کیا جا سکے۔